سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے’ شیخ اعجاز احمد

Sheikh Ijazsheikh Ijaz, Ch Khalid, M Naeem, Shahbaz Gull

sheikh Ijaz, Ch Khalid, M Naeem, Shahbaz Gull

فیصل آباد: رکن پنجاب اسمبلی شیخ اعجاز احمد’ موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ جنرل سیکرٹری محمد نعیم’ عوامی لیڈر شہباز گل بٹ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ پوری قومی آرمی پبلک سکول شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانی کو کبھی بھلا نہیں سکیں گے۔

دہشت گردوں نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہونہار معماروں پر شب خون مارا۔ معصوم بچوں، مائوں، بہنوں کی دلخراش سسکیاں آج بھی پوری قوم کو غمگین کر دیتی ہیں۔ خالد جٹ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔

پاکستانی قوم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اسی لئے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتی ہے اور پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے جو اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کی حفاظت کر رہے ہیں۔