پشاور زلمی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل جائے گی

Peshawar Zalmi

Peshawar Zalmi

کابل (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ اپنی پیدائش کے دوسرے ہی برس میں عالمگیر شہرت حاصل کر چکی ہے۔ لیگ کے میچز کو صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں دیکھا اور سراہا گیا۔

دنیا بھر سے آئے نامور کھلاڑیوں کے اجتماع سے بنی ٹیموں کے مابین ہونے والے زبردست مقابلوں نے بلاامتیاز ملک، تمام کرکٹ دیوانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

ہمسایہ ملک افغانستان میں لوگوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل ٹو کے مقابلوں کو دیکھا اور پسند کیا۔

لیگ کے اختتام پر فاتح ٹیم پشاور زلمی کو افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے خصوصی دعوت پر کابل بلایا گیا ہے۔ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کے مجوزہ دورہ افغانستان کی تصدیق کر دی ہے۔