پشاور زلمی کے شائقین کیلئے بری خبر، شاہد آفریدی فائنل سے باہر

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (جیوڈیسک) کراچی کنگز کےخلاف میچ میں زخمی ہو کر بوم بوم آفریدی لاہور میں ہونے والے فائنل میچ سے باہر ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں دس روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

شاہد آفریدی گزشتہ رات کراچی کنگز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران ہاتھ زخمی کروا بیٹھے تھے جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا اوران کے دائیں ہاتھ پربارہ ٹانکے آئے۔

انجری کے سبب شاہد آفریدی لاہور میں ہونے والا فائنل نہیں کھیل سکیں گے جس سے شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔