پیٹرول اور ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ

Petrol

Petrol

لاہور (جیوڈیسک) ایف بی آر نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک ماہ کے دوران 2 فیصد تک کا اضافہ کر دیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے جہاں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو رہی ہیں وہیں محصولات وصول کرنے والا حکومتی ادارہ ایف بی آر بھی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کر رہا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں ایک بار پھر 2 فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر اب کُل ساڑے 15 فیصد ٹیکس اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 30 فیصد تک ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔