پٹرول مہنگا نہیں کر رہے،اوگرا سمری کی کوئی اہمیت نہیں،وزارت پٹرولیم

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پٹرولیم کے ایک اعلیٰ افسر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ موجودہ قیمتیں برقراررکھے گی۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اوراس حوالے سے اوگرا کی سمری کی کوئی اہمیت نہیں۔ ادھر اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی سمری کے مطابق یکم جولائی سے ہائی سپیڈ ڈیزل کے علاوہ دیگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے۔

پٹرول 3 روپے 6 پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین 4 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 1 روپیہ اورلائٹ ڈیزل 1 روپیہ 11 پیسے فی لیٹرمہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 21 پیسے فی لیٹرسستا ہونے کاامکان ہے۔