بخشل برہمانی کا پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش

DADU

DADU

دادو (فیاض جعفری) نواحی گاؤں پیارو اسٹیشن میں بیسک ہیلتھ سینٹر کے نائب قاصد بخشل برہمانی نے ڈاکٹر الطاف قریشی کی زیادتیوں سے تنگ آکر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی, آگ لگنے کے باعث متاثرہ شخص کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا, جنہیں تشویشناک حالت میں دادو کی سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبعی امداد دی جارہی ہے۔

متاثرہ محکمہ صحت کے ملازم بخشل برہمانی نے ہسپتال میں 92 نیوز کو بتایا کہ گاؤں پیارو اسٹیشن کے محکمہ صحت بیسک ہیلتھ سینٹر میں نائب قاصد ہوں، سینٹر کے انچارج ڈاکٹر الطاف قریشی مجھ سے سوئیپر کا کام کروانے کو کہا اور انکار کرنے پر میری تنکہا رکوادی جس کے باعث گھروں میں نوبت فاکا کشی کی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں فاکا کشی نے جینا مشکل کردیا ہے جس سے تنگ آکر خود کو آگ لگا دی, انہوں نے مزید بتایا کہ مسلمان ہوں ڈاکٹر الطاف قریشی نے مجھ سے غیر مسلم کاکام لیا، انکار کرنے پر میری تنخواہ بند کروائی, انہوں نے کہا کہ مجھے جینے کا کوئی حق نہیں میں مر جائوں تو ان کا ذمہ دار ڈاکٹر الطاف قریشی ہوگا۔

دوسری طرف واقعے کا نہ تو کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نہ ہی ڈاکٹر خلاف کوئی کاروائی عمل میں آئی, متاثرہ شخص کے ورثا نے وزیراعلی سندھ سے ڈاکٹر خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔