یکم جولائی سے پٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لٹر مہنگا کرنیکی سفارش

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی گئی۔ پیٹرول چار روپے 26 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردہ سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کے علاوہ تمام پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے۔ سمری میں پیٹرول 4 روپے چھبیس پیسے، ہائی آکٹین 7 روپے 30 پیسے، لائٹ ڈیزل 8 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 67 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر کمی کی بھی سفارش کی ہے۔ وزارت خزانہ، وزیراعظم نواز شریف سے مشاورت کے بعد قیمتوں کا حتمی اعلان کل کرے گی۔