بوچھال کلاں کی خبریں 12/6/2015

Riaz Malik

Riaz Malik

بوچھال کلاں (نامہ نگار) علاقہ ونہار میں پیٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے جس کی وجہ سے ٹرانپورٹروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیل کے مطابق علاقہ ونہار میں پیٹرول کی قلت تیسرے روز بھی بددستور جاری ہے علاقہ ونہار کے پیٹرول پمنپ مالکان نے پیٹرول کی سیل بند کر رکھی ہے ٹرانسپورٹروں کو ایجنسیوں سے پہلے 90روپے فی لیٹر پیٹرول ملتا تھا جو اب 200روپے فی لیٹر مل رہا ہے پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے اکثر گاڑیاں رکشے اور موٹر سائیکل کھڑے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے یاد رہے موجودہ حکومت میں پیٹرول کا یہ بحران تیسری مرتبہ ہو رہا ٹرانسپورٹروں کے مطابق یہ بحران صرف پیٹرل مہنگا کرنے کی سازش ہے جس پر انتظامیہ کنٹرل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار )چوہدری زوہیب اشرف مسوال نے MYOکو چھوڑ کر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں شمولیت اختیار کر لی تفصیل کے مطابق MYOپنجاب کے وائس پریزیڈنٹ چوہدری زوہیب اشرف مسوال نے MYOکو چھوڑ کر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے زوہیب اشرف نے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتا یا کہ انہوں نے مرد آہن ملک خالد نوابی ضلعی صدر یوتھ ونگ اور تحصیل کلر کہار کے صدر ملک اشتیاق حسین کی شخصیات سے متاثر ہو کر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہیاور اب انہی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے یوتھ ونگ میں کام کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار) موضع گاہی میں سجاد حسین شاہ کا عرس تیسرے روز بھی جاری ہے تفصیلات کے مطابق موضع گاہی میں سجاد حسین شاہ کا عرس تیسرے روز بھی جاری ہے زاہرین کی بڑی تعداد ملک بھر سے عرس میں شریک ہے اس عرس کے موقع پر سجادہ نشین عمران شاہ نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ ہر سال یہ عرس نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے اس عرس کے موقع پر عوام کو تفریح کے مواقع میسر ہوتے ہیں وہاں مذہبی رسومات کی تعلیم بھی دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ میلے ہمارے ثقافت کا حصہ ہوتے ہیں۔

ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
03348732994