وزارت پٹرولیم نے دوسرا ایل این جی ٹرمینل بنانے کی اجازت دے دی

LNG

LNG

کراچی (جیوڈیسک) وزارت پٹرولیم نے دوسرا ایل این جی ٹرمینل بنانے کی اجازت دے دی، ایل این جی ٹرمینل مارچ 2017 میں مکمل طور پر آپریشنل بھی ہو جائے گا۔

ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت پٹرولیم نے دوسرے ایل این جی ٹرمینل بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ فوجی آئیل ٹرمینل اور گیس پورٹ دوسرا ٹرمینل تعمیر کریں گے۔

ٹرمینل کی اسٹوریج کی صلاحیت 600 ایم ایم سی ایف ڈی ہو گی جبکہ حکومت ترسیل پر 41 سینٹ فی مکعب فٹ ادا کرے گی۔ ایل این جی ٹرمینل مارچ 2017 میں مکمل طور پر آپریشنل بھی ہو جائے گا۔

اس وقت پاکستان میں صرف ایک ایل این جی ٹرمینل کام کررہا ہے جو یومیہ 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت ایک جانب قطر سے ایل این جی درآمد کررہی ہے تو دوسری طرف فرانس اور اٹلی سے بھی مجموعی طور پر سالانہ 60 لاکھ ٹن ایل این جی خریدنے کا ارادہ کر رہی ہے۔