پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے،مفتی محمد نعیم

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور گیس بلومیں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ،گیس بلو میں اضافہ عوام کی خواہشات کا خون ہے،نوازحکومت سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ تھی اور عوام سمجھتی تھی کہ نواز شریف اپنے ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے۔

مگر افسوس حکومت مسلسل غریب کو نذر انداز کررہی ہے ،پہلے سے غریب مہنگائی بوجھ تلے دبے ہوئے غریب کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، مزید مہنگائی کرکے عوام کا جینا مشکل کیاجارہاہے ،انہوںنے کہاکہ عوام کو جمہوریت ، آمریت ، حکومت سے کوئی سروکار نہیں بلکہ روٹھی کپڑا مکان کی ضرورت ہے۔

اسلئے حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا درست اقدام نہیں بلکہ قابل مذمت اور عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی اس کے ثمرات سے غریب کو محروم رکھا گیا اور اب دوبارہ مہنگا کرکے غریب کے منہ سے بچا کچا نوالہ بھی چھینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مفتی محمد نعیم نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔