پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی، حکومت کا اعلان

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے آئندہ ماہ جون میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔ ماہ رمضان کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

عوام کی سہولت کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 85 فیصد اضافہ تجویز کیا تھا تاہم سمری منظور نہیں کی گئی۔

قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے حکومت ساڑھے 8 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔