پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے پیٹرول کی قیمتیں کم مگر مہنگائی وہیں

Petroleum

Petroleum

سرائے عالمگیر (امین فاروقی ، ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے پیٹرول کی قیمتیں کم مگر مہنگائی وہیں کی وہیں موجودہ حکومت مکمل ناکام نظر آنے لگی ان خیالات کا اظہار سرائے عالمگیر کی عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ بھی بڑھ جائے تو دوکاندار حضرات پٹرول کی قیمتوں کا کہہ ہر چیز مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں مگر جب پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں تو انہیں جیسے کوئی سانپ سونگھ گیا ہو مہنگائی پر قابو موجود ہ حکومت کی طرف سے بلکل نظر نہ آنے کے برابر ہے ہماری ڈی سی او گجرات،اسسٹنٹ کمشر سرائے عالمگیر سے پرزور اپیل ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود سرائے عالمگیر میں مہنگائی پر کوئی قابو نہیں ہو رہا عوام دو وقت کی روٹی کھانے کو مجبور ہے اگر پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مہنگائی وہیں کی وہیں ہے تو ہمیں سستا پیٹرول نہیں چاہیے۔

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف پیٹرول کی قیمتیں وہیں کر دیں جہاں سے کمی شروع ہوئی تھی جس کمی کا عوام کو ہی فائدہ نہ ہو اس کمی کا کیا فائدہ نہ کرائے کم،نہ سبزیاں ،اور نہ ہی دیگر خودنوش کی چیزوں میں نمایاں کمی خوشخال پاکستان کے خواب صرف لاہور ،اسلام آباد سرخ سبز ٹرینوں پر خرچ ہونے والے روپے اگر مہنگائی پر قابو پانے کیلئے خرچ کئے جاتے تو آج عوام بھوکھی نہ مرتی۔