پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود زائد کرایہ شہریوں پر ظلم ہے، فیروز خان

Petroleum Products Prices

Petroleum Products Prices

کراچی : کراچی میں ٹرانسپورٹ مافیا کا راج من مانے کرائے کی مد میں روزانہ 1 کروڑ سے زائد لوٹ مار کی جا رہی ہے۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور یوسی 4 کے چیئرمین فیروز خان نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2010 میں حکومت سندھ نے کراچی کا لوکل کرایہ کم از کم 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 17 روپے مقرر کیا تھا۔

پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایہ کم ہونے کی بجائے آج کرایہ کم سے کم 15روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 60 روپے وصول کیا جارہا ہے۔ فیروز خان اور عالم علی نے حکومت سے مطالبہ کرئے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ناجائز کرایہ وصولی کا سلسلے کے خاتمے کیلئے فوری ایکشن لے نہیں تو عوام حکومت خلاف تحریک چلائیں گے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت