پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کا امکان

Petrol

Petrol

اسلام آباد(جیوڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جوہری توانائی کا معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کا معاہدہ طے پا جانے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا ر ہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری توانائی کے معاہدے کے باعث قیمتوں میں 5 روپے سے زائد کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔