پی ایف یو سی کے سالانہ انتخابات، فرخ شہباز وڑائچ صدر، حافظ ذوہیب طیب سیکرٹری جنرل منتخب

Pakistan Federal Union

Pakistan Federal Union

لاہور : نوجوان کالم نگاروں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے چوتھے سالانہ مرکزی انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ کالم نگار فرخ شہباز وڑائچ تنظیم کے نئے صدر جبکہ حافظ ذوہیب طیب سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔

انتخابات میں پاکستان بھر سے تنظیم کے ممبران نے حصہ لیا جنہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ ، ایس ایم ایس یا بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ممبران نے بھاری اکثریت سے عمر عبدالرحمان جنجوعہ کو سینئر نائب صدر،فرید رزاقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، قاسم علی ایڈیشنل سیکرٹری ، ساجد خان سیکرٹری کوارڈینیشن ، سید صدیف گیلانی جوائنٹ سیکرٹری ، عبدالسلام وٹو سیکرٹری ممبر شپ ، حافظ محمد زاہد فنانس سیکرٹری ، سمیع اللہ خان سیکرٹری پروگرامز اور علی رضا شاف کو سیکرٹری آئی ٹی و سوشل میڈیا جبکہ مقدس فاروق اعوان کو صدر وویمن ونگ منتخب کیا ہے۔

فرخ شہباز وڑائچ اس سے قبل مسلسل تین سال پی ایف یو سی کے جنرل سیکرٹری بھی منتخب ہوتے رہے ہیں ۔ چیئرمین پی ایف یو سی شہزاد چوہدری ، سینئر صحافیوں اور مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں نے نومنتخب ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔