پی ایف یو سی اور اردو بلاگرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلاگز پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی کل ہوگی

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) اور اردو بلاگرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مختلف بلاگرز کی منتخب تحاریر (بلاگز) پر مبنی کتاب ”بے لاگ” کی تقریب رونمائی کل 28 فروری بروز اتوار الحمرا ہال نمبر 3 میں دوپہر 1 بجے ہوگی۔

تقریب کی صدارت سینئر صحافی سعید آسی کریں گے جبکہ کالم نگار عامر ہاشم خاکوانی ، سلمان عابد ، گل نوخیز اختر ، رمضان رفیق ، کاشف بشیر خان ، پی ایف یو سی کے چیئرمین شہزاد چوہدری اور صدر فرخ شہباز ورائچ مہمان مقررین ہوں گے۔

پی ایف یو سی کے صدر فرخ شہباز وڑائچ نے کتاب ”بے لاگ” کو اردو ادب میں اہم اضافہ گردانتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اردو کی ترویج و ترقی میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ قلمی کاوشیں کرنے والوں کیلئے بھی راہنمائی کا ذریعہ ہوگی۔