پھالیہ: نجی کالج کی وین اُلٹ گئی، 2 طلباء اور ڈرائیور جاں بحق

Accident

Accident

منڈی بہاؤالدین (جیوڈیسک) منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں نجی کالج کی وین سامنے سے آنے والی بس سے ٹکراکر اُلٹ گئی، حادثے میں وین ڈرائیور اور 2 طالب علم جاں بحق جبکہ 8 طلباء و طالبات زخمی ہو گئے۔

طلباء و طالبات سے بھری نجی کالج کی وین کو حادثہ پیش آیا پنڈی کالو موڑ پر جہاں سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس سے ٹکرانے کے بعد وین الٹ گئی۔

وین ڈرائیور موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ 4 طالبات اور 6 طلباء زخمی ہوگئے، 3 معمولی زخمیوں کو پھالیہ سٹی اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ،طلحہ اور عامرنامی 2 طالب علم عزیز بھٹی اسپتال گجرات منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے ، جبکہ 3 طلباء اور 2 طالبات عزیز بھٹی اسپتال گجرات میں زیرِعلاج ہیں۔

حادثے کے بعد پولیس اور شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی ،جبکہ والدین دیوانہ وار اپنے لاڈلوں کو ڈھونڈتے رہے۔