پی ایچ ڈی سکالر اور صحافی سید سبطین شاہ ایک ہفتے کے دورے پر ناروے پہنچ گئے

Syed Sibtain Shah

Syed Sibtain Shah

اوسلو (پ۔ر) پی ایچ ڈی سکالر اور ممتاز پاکستانی صحافی سید سبطین شاہ جو ایک مطالعاتی دورے پر یورپ میں ہیں، گذشتہ روز ناروے پہنچ گئے۔

اوسلو میں اپنے چند دن کے قیام کے دوران ناروے کے ایک تھینک میں امیگرنٹس کے مسائل پر ایک سیمینار میں شریک ہوں گے اور سیاسی امور کے نارویجن ماہرین سے ملاقات کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ رہنماوؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔سید سبطین شاہ آج کل ایک ری سرچ مقالے پر کام کررہے ہیں جس میں ’’مذہبی انتہاپسندی اور عالمی سلامتی‘‘ پر فوکس کیا گیا ہے۔