فلپائن میں پہلی بار ڈینگی مہم کا آغاز

Dengue Campaign in Philippines

Dengue Campaign in Philippines

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں پہلی بار بڑے پیمانے پر عوام کو ڈینگی بخار سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا۔

فلپائن کے دار الحکومت منیلا میں ڈینگی مچھر کے باعث پھیلنے والے بخار کی روک تھام کے لئے فلپائن کی حکومت نے عوام میں ڈینگی کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

فلپائن میں پہلی بار حکومت کی جانب سے ڈینگی بچاؤ کیلئے ویکسین کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں اسکولوں کے ہزاروں بچوں کو یہ ویکسین فراہم کی گئی۔