فلپائن: غیرملکی مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن، القاعدہ جنگجو گروپ کے 15 ارکان ہلاک

Philippines Security Forces

Philippines Security Forces

منیلا (جیوڈیسک) غیرملکی اور مقامی مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن میں فلپائن کی سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کے ذیلی گروپ کے 15 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

خیال کیا جاتا ہے 2 ملائیشین، ڈچ شہری سمیت 10 غیرملکی اور مقامی شہریوں کو عسکریت پسند گروپ ابوسیاف نے جولو جزیرے پر قید کیا ہوا ہے۔

بریگیڈئر جنرل ایلن اورجادو نے بتایا امریکی تربیت یافتہ کمانڈوز کی ابوسیاف گروپ کے 100 جنگجوؤں سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔