فلپائن میں سمندری طوفان کا خدشہ ہزاروں افراد محفوظ مقام پر منتقل

Philippines

Philippines

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن کے شمالی مشرقی ساحلی علاقوں میں طوفان اور تیز ہواﺅں کے خطرے کے پیش نظر ایک ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ تائیفون نول، نامی یہ طوفان مقامی وقت کے مطابق فلپائن کے سب سے بڑے جزیرے لوزان سے ٹکرائے گا۔ سینکڑوں افراد کی نقل مکانی کے علاوہ جزیرے سے پروازیں اور سمندری راستوں سے آمدورفت بھی معطل کر دی گئی ہے اور حکومت نے علاقے میں امدادی سامان پہنچانا شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ فلپائن کو اکثر شدید موسمی حالات کا سامنا رہتا ہے اور سنہ 2013ءمیں ٹائیفون ہیان میں سات ہزرار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ پیشنگوئی کے مطابق تائیفون نول فلپائن کے شمالی صوبے کیگیان سے ٹکراتا ہوا سمندر میں اپنا سفر جاری ر کھے گا اور یہ جاپان کی جانب بڑھ جائے گا۔

حکام کو خدشہ ہے کہ طوفان سے کئی مقامات پر لوگوں کو زمین سرکنے (لینڈ سلائیڈنگ) اور سیلابی ریلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری صوبہ کیگیان کے علاوہ ملک کے وسطی صوبے آروروا میں بھی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں لیکن سرفنگ کے شوقین افراد ہنگامی صورتحال کے اعلان کے باوجود بلند لہروں پر سرفنگ سے باز نہیں آ رہے ہیں۔