فلپائن : جیل پر حملہ، گارڈ ہلاک، 158 قیدی فرار

Philippine Jail Attack

Philippine Jail Attack

کیداپاون (جیوڈیسک) پولیس حکام کے مطابق ملک کے جنوبی شہر کیداپاون کی شمالی کوتو باتو ڈسٹرکٹ جیل پر مسلح باغیوں نے حملہ کیا۔

میڈیا کے مطابق 100 مسلح حملہ آوروں اور جیل گارڈز کے مابین دو گھنٹے سے زائد فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں ایک گارڈ ہلاک ہو گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے بعد کیا گیا۔ جیل میں ایک ہزار پانچ سو گیارہ قیدی تھے جن میں سے 158 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔