فلپائن: بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 56 ہو گئی

Philippines Floods

Philippines Floods

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد چھپن ہو گئی ہے۔ ملک کے شمالی حصوں میں بارشوں نے شدید تباہی مچاہی ہے۔

شہر کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ علاقے میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہو چکا ہے۔

فلپائن میں حالیہ سمندری طوفان سے دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔