پھول نگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) پھول نگر میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد شدید زخمی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کی مل سے لوٹی گئی ایک کروڑ روپے کی رقم بھی ریکور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھول نگر کی حدود میں واقع ایک نجی ویونگ فیکٹری اعظم ویونگ ملز میں دو ڈاکو اسلحے کے زور پر زبردستی گھس آئے اور وہاں پر موجود سٹاف کو یرغمال بنا کر 1 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی اور مزاحمت کرنے پر مل میں موجود 3 سیکورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کا پیچھا کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر بھی سیدھی فائرنگ کردی ،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار محمد خالد اور محمد شکیل شدید زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے ،پولیس نے جائے وقوعہ سے لوٹی ہوئی رقم ایک کروڑ روپے اورتین عدد کلاشنکوف بر آمد کرکے واقع کی تفتیش شروع کر دی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313