جہلم ممتاز صحافی ڈاکٹر مظہر اقبال مشر مرحوم و مغفور کی تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا

Condolences

Condolences

پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم ممتاز صحافی ڈاکٹر مظہر اقبال مشر مرحوم و مغفور کی تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔

جہلم کے سینئر صحافی ، کالم نگار، صدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ عشرہ وفات پا گئے تھے، مرحوم کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے دس روز گزر جانے کے باوجود بھی دوستوں عزیزوں اور رشتے داروں کا رش کم نہ ہوا۔

گزشتہ روز لاہور سے پاکستان مسلم لیگ ( ق) قائد سماجی رہنما، مرکزی چیرمین نشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل گورنمنٹ آف پاکستان میاں عبدالوحید ، سید ارشد بخاری، میاں تنویر ، شاہد سلیم چوہدری ، امجد علی خان،جبکہ جہلم سے سینئر صحافی سید اکرم حسین بخاری، سیئرصحافی راجہ سہیل کیانی اور معروف کالم نگار ڈاکٹر تصور حسین مرزا ظفر اقبال ، ماسٹر جاوید اقبال اور محمد بلال کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات کثیر تعداد میں شامل تھی۔