پی آئی اے خریدے گئے تیل کی بروقت ادائیگی کرے: پی ایس او

PSO and PIA

PSO and PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ائیرلائن کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب پی ایس او کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کے جاری اعلامیے کے مطابق وصولیاں نہ ہونے سے بیرونی اور اندرونی کمپنیوں کی ادائیگیوں میں پریشانی ہو رہی ہے۔ کمپنی نے 26 نومبر سے اب تک پی آئی کو 83 کروڑ روپے کا جیٹ فیول فراہم کیا جبکہ صرف 43 کروڑ روپے ہی ادا کیے گئے۔

پی ایس او کا کہنا ہے متواتر تیل کی فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ قومی ائیرلائن 4 ارب 42 کروڑ روپے فوری طور پر ادا کرے۔ پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی اور وصولیوں سے متعلق وزیراعظم، وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم کو خط کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا ہے۔