پی آئی اے، پالیا میں تنازع برقرار، تین پروازیں منسوخ، ایک تاخیر کا شکار

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ برقرار، پی آئی اے کی تین پروازیں منسوخ ہو گئیں اور ایک تاخیر کا شکار ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ تیسرے دن بھی جاری ہے جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے والی تین پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور ایک تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد ، لاہور اور ملتان کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی سے ساڑھے گیارہ بجے پشاور جانے والی پرواز پی کے 502 تاخیر کا شکار ہو گئی۔ اب یہ پرواز دوپہر دو بجکر پچاس منٹ پر روانہ ہوگی۔