پی آئی اے کا عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے عید الفطر کے موقع پر عوام کے لیے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔

قومی ایئرلائن کی جانب سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو 7 سے 9 جولائی عید کے 3 دنوں تک نافذ العمل رہے گا۔ ترجمان پی آئی کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائنز کے مسافروں میں سفر کرنے والے مسافر صرف عید کے 3 دن تک اس پیکچ سے مستفید ہوں گے۔

واضح رہے پی آئی اے ہر سال عید پر عوام کی سہولت کے لیے تحفے کے طور پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے جس سے ہزاروں افراد فائدہ اٹھاتے ہیں جب کہ گزشتہ برس بھی پی آئی اے کی جانب سے عوام کوعیدی کے طور پراندرون ملک سفر کے لیے ایک ٹکٹ کے ساتھ ایک ٹکٹ فری دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور عید الاضحی پر بھی اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے پی آئی اے نے ٹکٹ کی قیمتوں میں 25 فیصد تک رعایت دی تھی۔