پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پر قائم انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

PIA Employees Protest

PIA Employees Protest

کراچی (جیوڈیسک) چند روز قبل کراچی میں احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے واقع میں جاں بحق ہونے والے پی آئی اے ملازمین کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی جی رینجرز کی قائم کر دہ دو رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق تحقیقات میں مختلف میڈیا کلپس میں دکھائے جانے والے افراد بشمول رینجرز اہلکاروں کے تفصیلی پوچھ گچھ جاری ہے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا جا چکا ہے۔