پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کی تفتیش، وزراء کے ملوث ہونے کا ثبوت نہ ملا

PIA Striking Workers

PIA Striking Workers

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین پر فائرنگ کے واقعے اور مقدمے کے بعد اب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہڑتالی ملازمین پر فائرنگ اور دو کارکنوں کی ہلاکت کے معاملے میں اہم سیاسی شخصیات کے ملوث نہ ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں اور تفتیشی ٹیموں نے تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کر لی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمے کے مدعی سہیل بلوچ کی جانب سے بھی عدم دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔