پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور طیارہ شامل

PIA Plain

PIA Plain

کراچی (جیوڈیسک) قومی ایئرلائن کے بیڑے میں ایک اور A-320 طیارہ شامل ہوگیا ہے جس کے بعد اب پی آئی اے کے پاس اس قسم کے چیاروں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

158 مسافروں کی گنجائش والا A-320 طیارہ کراچی کے جناح ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔ ڈرائی لیز پر حاصل کئے گئے اس طیارے کی شمولیت کے بعد قومی ایئر لائن میں A-320 کی کل تعداد 8 ہوگئی ہے۔ جون کے آخر تک پی آئی اے کے بیڑے میں مزید دو A-320 شامل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے کم ایندھن خرچ کرنے والے ایئربس 320 اور بوئنگ 737 طیارے ترجیحی بنیادوں پر فضائی بیڑے میں شامل کئے جارہے ہیں۔