پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وفد حکومت سے مذاکرات کیلئے لاہور پہنچ گیا

Sohail Baloch

Sohail Baloch

لاہور (جیوڈیسک) پانچ رکن مذاکراتی وفد چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کی سربراہی میں لاہور پہنچا۔ ایئرپورٹ پر سہیل بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین نجکاری کے خلاف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفد آج صبح دس بجے حکومت سے مذاکرات میں ملازمین کے تحفظات پر بات کرے گا۔ سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک سال کا وقت دیا جائے نجکاری کے متبادل حکومت کو پلان پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا پی آئی اے کو سعد رفیق کے حوالے کرنے کی آپشن موجود ہے۔ سعد رفیق نے بتایا کہ وہ آئے تو سزا اور جزا کا نظام نافذ ہو گا۔