پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کل کے بجائے آج سے ہی فلائٹ آپریشن روکنے کا اعلان

PIA, Joint Action Committee

PIA, Joint Action Committee

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ادارے کی مجوزی نجکاری کے خلاف 2 فروری کے بجائے آج سے ہی فلائٹ آپریشن روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کرتے ہوئے جناح ٹرمینل کے کاؤنٹرز بند کرادیئے جس کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جب کہ گزشتہ روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صبح 7 بجے سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم اس پر عملدرآمد اب سے ہی شروع کردیا گیا ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن آج سے ہی روکا جارہا ہے جب کہ دوسری جانب ایوی ایشن ڈویژن نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سیکشن 10 لگانے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا،سیکشن 10 کے نفاذ کے بعد پی آئی اے کی تمام یونینز پر پابندی لگ جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی سراپا احتجاج ہے اور اس حوالے سے حکومت اور پی آئی اے یونین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تاہم کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہ آنے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے۔