پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کی پوسٹمارٹم رپورٹ تیار

PIA Employees, Post Mortem Report

PIA Employees, Post Mortem Report

کراچی (جیوڈیسک) ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج میں فائرنگ اور سکیورٹی پر معمور اہلکاروں کے لاٹھی چارج سے 15 سے زائد ملازمین زخمی ہو گئے۔ 12 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پی آئی اے کا ملازم عنایت رضا گولی لگنے سے جاں بحق ہوا جب کہ سلیم اکبر جناح اسپتال میں دوران آپریشن جاں بحق ہو گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے گولیاں اور لاٹھیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

ملازمین کی ہلاکت کی خبر سن کر پی آئی اے کے ملازمین اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ جناح اسپتال پہنچے۔ وہ سب اپنے پیاروں کی جدائی پر نہایت دل گرفتہ دکھائی دئیے۔ پی آئی اے کے جاں بحق دونوں ملازمین کا پورسٹمارٹم کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عنایت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جس کی موت پیٹ میں گولی لگنے کے باعث ہوئی جب کہ سلیم کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، سلیم کی موت بھی پیٹ میں گولی لگنے کے باعث ہوئی۔