پی آئی اے کے مسافر کنفرم ٹکٹ پر شاہین اور ایئر بلیو سے سفر کر سکتے ہیں

PIA,Shaheen,Air Blue Planes

PIA,Shaheen,Air Blue Planes

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملازمین کی ہڑتال سے پریشان مسافروں کی سہولت کیلئے پی آئی اے، شاہین اور ایئربلیو کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ پی آئی اے کی کنفرم ٹکٹ پر نجی ایئر لائنز سے سفر کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے شاہین اور ایئربلیو کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں جن کے تحت کراچی، اسلام آباد، لاہور، دبئی، مسقط، جدہ اور ریاض کے لئے جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹ ہوں وہ ایئر بلیو اور شاہین ایئر لائن کے جہازوں میں سفر کرسکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ اقدام ملازمین کی ہڑتال سے متاثر ہونے والے مسافروں کی سہولت کیلئے اٹھایا گیا ہے۔