پی آئی اے اور نجی ائیر لائن کے طیارے آمنے سامنے، حادثے سے بچ گئے

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علی الصباح گوادر کے قریب پی آئی اے کی پرواز اور شاہین ائیرلائن کی پرواز اچانک ایک دوسرے کے سامنے آگئے جس کے بعد پی آئی اے کے پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کے ائیر ٹریفک کنٹرولرز نے دونوں پائلیٹس کو احکامات جاری کئے لیکن دونوں نے اسے نظر انداز کیا جس کے باعث طیارے آمنے سامنے آئے ذرائع کا کہنا ہے شاہین ائیرلائن نے بغیر اطلاع دئے اپنی فریکیونسی تبدیل کیں جس سے پی آئی اے کے پائیلٹ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔