پی آئی اے نجکاری بل پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ کے انتخاب پر بھی غور ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس میں کمیٹی کے قواعد و ضوابط سمیت پی آئی اے بل کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ پی آئی اے بل کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لے کر پیچیدگیوں پر بحث کی جائے گی۔

کمیٹی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قائم کی گئی تھی جس میں 3 سنیٹرز اور 7 ایم این ایز شامل ہیں۔