پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو بلانے کا فیصلہ

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہو گا جو تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔

فریقین کے درمیان یہ بھی اتفاق ہوا کہ اجلاس کے پہلے روز پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ اپوزیشن ارکان نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا حکومتی طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صرف گیس چوری کی روک تھام کا بل منظور کرایا جائے گا۔

رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے بل کے پیچھے دل ہے۔ بل کا پتہ ہے بتایا جائے دل میں کیا ہے۔ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کی کاپی بھی حوالے کی جائے۔

مذاکرات میں اپوزیشن کی جانب سے خورشید شاہ، محمود خان اچکزئی، اقبال محمد علی، شاہ محمود قریشی، صاحبزادہ طارق اللہ، آفتاب شیر پاؤ جبکہ حکومتی ارکان میں اسحاق ڈار، زاہد حامد اور ایاز صادق شامل تھے۔