پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں حکومت میں بھی پھوٹ پڑ گئی

Federal Cabinet

Federal Cabinet

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر حکومت میں شامل وزرا بھی دو دھرون میں ایک تقسیم ہوگئے ہیں ایک گروپ نجکاری کی حمایت جب کہ دوسرا اس کی شدید مخالفت کررہا ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف ہیں جب کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان، وزیر اعظم کے سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم، چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اور سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ اس کی حمایت کررہے ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر قومی ایئر لائن کی بحالی کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو دے دی جائے تو ادارہ ایک مرتبہ پھر اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکتا ہے۔