پی آئی اے کا عمرہ زائرین کو نجی ایئر لائنز سے بھجوانے کا اعلان

PIA Umrah Pilgrims

PIA Umrah Pilgrims

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج کے باعث جہاں اندرون ملک مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے تو عمرے پر جانے والے سینکڑوں زائرین اس وقت جدہ ائر پورٹ پھنس گئے ہیں۔

ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے اب تک پی آئی اے کی 7 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جس میں عمرہ زائرین نے آنا تھا تاہم پی آئی اے نے متبادل انتظام کرتے ہوئے عمرہ زائرین کو پرائیویٹ ایئر لائنز سے سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق زائرین کو پرائیویٹ ایئر لائنز کے ذریعے واپس بھی لایا جائے گا۔