پائی خیل ڈیرہ بائیاں والا موڑ پر موٹر سائیکل سوار تیزی رفتاری سے گر کر شدید زخمی

Motorcycle Accident

Motorcycle Accident

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل ڈیرہ بائیاں والا موڑ پر موٹر سائیکل سوار تیزی رفتاری سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پائی خیل ڈیرہ بائیاں والاموڑکے نزدیک ملک عمران اپنے موٹر سائیکل پر تیز رفتاری سے آرہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہی گر پڑا جس سے اسکا بازو ٹوٹ گیا اور شدیدزخمی ہوگیا۔

زخمی کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے طبی امداد کے بعد DHQ ہسپتال میانوالی میں لے جایا گیا۔ تاہم آخری اطلاع آنے تک زخمی کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔