پائی خیل میں آوارہ اور خارش زدہ کتے ٹولیوں کی شکل میں شہر میں پھرنے لگے شہری خوف وہراس کا شکار

Dogs

Dogs

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل میں آوارہ اور خارش زدہ کتے ٹولیوں کی شکل میں شہر میں پھرنے لگے شہری خوف وہراس کا شکار ویکسین نایاب تفصیلات کے مطابق پائی خیل میں آوارہ اورخارش زدہ درجنوں کتے ٹولیوں کی شکل میں مختلف محلہ جات سرمت خیل، چنن خیل، کبی خیل، طربازخیل، دروخیل، شیرخیلاور دیگر محلوں کے گلی کوچوں میں ایک دوسرے کو کاٹنے لگے جس سے ان میں سے اکثرباولاپن کا شکار ہو کر پالتو جانوروں اورانسانوں کوکاٹنے لگے جس سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے ادھر بنیادی مرکز صحت پائی خیل میںطویل عرصہ سے اینٹی ریبیز (باولاپن) ویکسین اوراینٹی ریبیزسیرم نایاب ہے۔

جس سے متاثرہ ناداراورغریب مریض چاروں ناچارڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کارخ کرنے پرمجبورہوجاتے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی ،ای ڈی اوہیلتھ اورٹی ایم اے میانوالی سے آوارہ کتوں کی تلفی اوربنیادی مرکزصحت پائی خیل میں اینٹی ریبیز(باولاپن)ویکسین اوراینٹی ریبیزسیرم کی دستیابی کویقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔