اے این پی تحصیل زیارت کا اہم اجلاس پچیس مئی بروز بدھ کو ہو گا ۔ہدایت اللہ کاکڑ

Ziarat

Ziarat

زیارت (نمائندہ ) عوامی نیشنل پارٹی زیارت کے ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ نے تحصیل زیارت کا اہم اجلاس باچاخان مرکز زیارت میں طلب کیا ہے ۔جس میں تحصیل انتخابات عمل میں لائے جائیں گے اور تنظیمی امور پر بھی غور و خوض کیا جائیگا ۔اجلاس میں

ضلعی جنرل باڈی ، ضلع کونسل ممبران ، صوبائی کونسل ممبران تمام یونٹوں کے صدور جنرل سیکرٹریز تمام سنئیر کارکنوں کو پچیس مئی بروز بدھ دن گیارہ بجے باچاخان مرکز زیارت پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔