حجاج کرام کے اعزاز میں منہاج القرآن سنٹر میں 18 اکتوبر خصوصی تقریب ہو گی

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن سنٹر میں آئندہ اتوار 18اکتوبر شام 5 بجے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب حاجی صاحبان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منقد کی جائے گی اور امت مسلمہ اور حاضرین محفل کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

سرپرست منہاج سنٹر الحاج خواجہ نسیم نے میڈیا کو بتایا کہ منہاج سنٹر میں ہر سال حجاج کرام کی پذیرائی اور انکی زیارت کے لیے ایسی مبارک محفل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس محفل کے اختتام پر خصوصی ضیافت کا اہتمام ہوگا۔ خواتین و حضرات سے شرکت کی اپیل ہے۔