پنڈی بھٹیاں : مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Accident

Accident

پنڈی بھٹیاں (جیوڈیسک) ٹھٹھی بہلول پور کے قریب سرگودہا جانے والی مسافر بس موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بس میں سوار 5 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔