پنڈی بھٹیاں میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد زخمی

Accident

Accident

پنڈی بھٹیاں (جیوڈیسک) پنڈی بھٹیاں میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر وے پر سیال موڑ کے قریب ٹرک اور کار میں زور دار تصادم ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔