پیرمحل کی خبریں 17/10/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) انتظامیہ کی غفلت یا، بااثر مافیا کا کمال سیکورٹی رسک قرار دے کر ہرقسم کے ٹورنامنٹ میلے ٹھیلے اور سپورٹس سرگرمیوں پر پابندی اور مساجد میں لائوڈ اسپیکر پر پابندی کے باجودمحرم الحرام جیسے با برکت مہینے میں پیرمحل کی سرزمین پر سرکس اور ورائٹی شو نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑادی ،، ہر اچھے کام کے لیے ڈی.سی.او اور ڈی.پی.او. صاحبان کا اجازت نامہ طلب کرنے والے فی الفورسرکس اور ورائٹی شو کو بند کروائیں محمد اسلم مجاہد کونسلر ودیگر تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں سیکورٹی رسک قرار دے کر 14اگست یوم پاکستان سمیت پیرمحل اور گردونواح میں صدیوں سے ثقافتی میلوں میں ہرقسم کے ٹورنا منٹ پر پابندی عائد کرکے انہیں محدود کردیا گیا سپورٹس پروگراموں کے لیے ڈی.سی.او اور ڈی.پی.او. صاحبان کا اجازت نامہ ضروری قراردیا گیا لائوڈ اسپیکرایکٹ2015کے تحت مساجد اور دیگر جگہوں پر لائوڈ اسپیکر کی پیشگی اجازت ضروری ہے مگر محرم الحرام جیسے با برکت مہینے میں رجانہ روڈ پیرمحل نزد اضافی آبادی کوہل میں سرکس اور ورائٹی شولگاکر سرعام اخلاقیات کا جنازہ نکالنے سمیت لائوڈ اسپیکرایکٹ2015 پامال کیے ہوئے محمد اسلم مجاہد کونسلر سمیت دینی سماجی حلقوںنے ڈی سی او ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور سرکس اور ورائٹی شو کو بندکروانے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پریس کے شعبہ میں ڈکٹیٹر شپ قائم کرنے کی بجائے مشاورت کے ساتھ معاملات طے کرنے کی عمدہ مثال قائم کی جائے گی اور شعبہ صحافت کے وقار کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے جائیں گے جرنلسٹس ایکشن کونسل پاکستان علاقائی صحافیوں کے حقو ق کے لیے کوشاں ہے ان خیالا ت کا اظہار راناغلام سرور بابرمرکزی جنرل سیکرٹری پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ نے اپنے دورہ کے دوران علاقائی صحافیوں سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دورمیں صحافت کا کردار بہت بڑھ گیا ہے اطلاعات کی بارش کرنے والے کارکن صحافی اپنے مسائل میں خود پھنس کر رہ گیا ہے اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کا اہم تقاضا تھا جس کو پورا کرنے کے لیے جرنلٹس ایکشن کونسل پاکستان نے پاکستان بھر کے علاقائی صحافیوں کے کاز کے لیے جدوجہد کا آغاز کردیا جس میں بلاتفریق ہر کارکن صحافی کو مقام حاصل ہوگا جس میں علاقائی صحافیپروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کے پلیٹ فارم سے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاسکیں گے انہوںنے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے علاقائی صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایات کے باوجود کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو عملی طورپر متحرک نہ کیا جاسکا ضلع بھر میں قانون کی دفعات 11اور 16کی خلاف ورزی جاری صارفین کوپیکنگ میں دی جانے والی اشیاء پر تاریخ تیاری واختتام اور اجزائے ترکیبی لکھنا لازمی ہیں ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کنزیومرپروٹیکشن کونسل کو فعال بنائیں انجمن صارفین کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں اشیاء کی مقدار کوالٹی پر چیک اینڈبیلنس کے لیے ضلع کی سطح پر کنزیومرپروٹیکشن کونسل کا قیام کرکے ممبران عہدیداران کا تقررکیا گیا مگر عملی طورپر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کنزیومرپروٹیکشن کونسل کو فعال نہ بنایاجاسکا جس پر ضلع بھر میں پیکنگ میں فروخت کی جانے والی اشیاء پر تاریخ تیاری واختتام اور اجزائے ترکیبی کے اندراج پر عملدرآمدر نہ ہورہا ہے بلکہ میڈیکل سٹور سمیت کپڑے اور دیگر اشیاء پر دکانداروں کی طرف کسی قسم کا بل بھی جاری نہیں کیاجاتا جس سے دکانداروں کی من مانیاں عروج پر ہونے سمیت ناقص اشیاء کی فروخت جاری ہے کنزیومر پروٹیکشن ممبر رانا شاہدا لرحمن کا کہناہے کہ دواجلاس ہوچکے ہیں مگر عملی طورپر ہمیں اختیار ات ہی نہیں دیے گئے ہم کس طرح دکانداروں کو پابندکرسکتے ہیں صارفین نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کو فعال بناتے ہوئے قانون کی دفعات 11اور 16کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ صارفین کو عملی طورپر خالص اورمعیاری اشیاء مجوزہ قیمت پر مل سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) کروڑوں روپے ٹیکس ہائے آمدنی کی مد میں حکومت کو فراہم کرنے والا شہر فائربریگیڈ گاڑی سے محروم آتشزدگی یا ناگہانی آفت کی صورت میں کمالیہ یا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گاڑی نہ پہنچنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے فی الفو ر گاڑی فراہم کی جائے سماجی فلاحی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر جس کو تحصیل کا درجہ حاصل ہے 2001 ء سے پہلے پیرمحل ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رول ماڈل تھا پیرمحل کو تحصیل درجہ حاصل کیے چار سال ہونے کے باوجود عملی طورپر تحصیل کمالیہ کے ماتحت ہونے کے باعث پیرمحل کھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے مختلف ٹیکسز ہائے کی مد میں آج بھی اس کی سالانہ آمدنی کروڑوں روپے ہونے کے باوجود پیرمحل شہر فائر بریگیڈ گاڑی سے محروم ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف گورنرپنجاب سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل شہر فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کی جائے تاکہ کسی ناگہانی حادثہ یا آفت کی صورت میں حفاظت ممکن ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت رئیل اسٹیٹ کو صنعت کا درجہ دے کر اس سے وابستہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرے اقبال احمد خان صدر پراپرٹی ڈیلر یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سب سے زیاد ہ ریونیو پراپرٹی کی صنعت سے وابستہ لوگ حکومت کو مہیا کرتے ہیں مگر اس کے باوجو د انہیں حکومت کی طرف سے کسی قسم کی مراعات نہیں دی جاتی جس سے یہ طبقہ احساس محرومی کا شکار ہوکر رہ گیا ہے جبکہ پوری دنیا میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں کے لیے بڑی بڑی مراعات ہے ان ملکوں کے سربراہان خصوصی طور پر مراعات اور ملاقاتیں بہم پہنچاتے ہیں مگر ہمارے ہاں امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے جس وجہ سے اس صنعت سے وابستہ لوگ بے یقنی اور مسائل کا شکار ہے حکومت قانون سازی کے ذریعے رئیل اسٹیٹ کو صنعت کا درجہ دے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )حکمرانوں کی ڈیزل سمیت پٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ کمی کے باوجود تمام زرعی مداخل کی قیمتوں،بجلی،کھاد زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کروانا نااہلی کا واضح ثبوت ہے حکمران زرعی معیشت کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے تمام زرعی مداخل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کروائے ان خیالات کا اظہار رانا محمدشفیق سابق امیدوار پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاپٹرولیم مصنوعات کا بہانہ بجلی،کھاد زرعی ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا تھا اب تیل کی قیمتیں 27فیصد کم ہوچکی ہے مگر اس کے باوجود زرعی مداخل کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی کمی نہ کی گئی کھاد کسانوں کی قوت خرید سے دور نکل چکی ہے ۔ بجلی ،زرعی ادویات اور زرعی مشینری بھی کسانوں کی قوت خرید سے دور پہنچ چکی ہیں، بجلی کی مہنگائی سے ہزاروںزرعی ٹیوب ویل بند ہوچکے ہیں ،پانی کی کمی سے آبپاشی کے لیے پانی دستیاب نہیں۔رہی سہی کسر حکمرانوں کی شوگر ملوں،فلور ملوں ،رائس ملوں،اور کاٹن ملوں نے کسانوں کے اربوں روپے ہڑپ کر کے نکال دی ہے اور کسانوں کو لوٹ کر کنگال بنا دیا ہے مہنگائی کے سیلاب میں ڈوبے عوام اور کسان اپنی زندگی کی گاڑی کو نہیں چلا سکتے۔۔انہوں نے کہا کہ حکمران خود تو قومی خزانہ کی لوٹ مار کر کے عیاشیاں کر رہے ہیں مگر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود زرعی مداخل میں کمی نہ کروانا زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھاد ،بجلی،گیس،زرعی ادویات سمیت تمام زرعی مداخل کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ دم توڑتی زرعی معیشت کو سہارا مل سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) کائنات کا خالق اور مالک اللہ رب العزت ہے جس نے شان مصطفےٰ ۖ کو بیان کرنے کے لیے ایک لاکھ 24ہزار کم وبیش انبیاء اکرم کو بھیجا اور قرآن کریم میں واضع ارشاد فرمایا کہ ایمان والوں میں اور میرے فرشتے نبی مکرم ۖپر درود وسلام بھیجتے ہیں ایمان والوں تم بھی نبی کریم ۖ پردرود وسلام بھیجو ،یہی ایمان ہے ان خیالات کااظہار حافظ مفتی محمد عطاء المصطفیٰ چشتی نے مسجد ودارالعلوم صاحب لولاک میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی ۖ میں حاضرین سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا اللہ رب العزت کو راضی کرنے کے لیے اس کے محبوب ۖ سے والہانہ عشق ومحبت کی ضرورت ہے جس پر چلنے سے ہی ہم فرقہ واریت کی وباء سے بچ سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار)ملک میں ہر سال 15سے 20ہزار افراد امراض جگر میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوجاتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی،موٹاپا،شراب کا استعمال اور دیگر زہریلے مادے شامل ہیں،ابتدائی علامات میں مریض کا وزن کم ہونا،بھوک نہ لگتا سمیت دیگر علامات شامل ہیں جس کے لئے فوری طور پر معالج سے رابطہ کیا جاجائے۔ان خیالا ت کااظہار ڈاکٹر اورنگ زیب معروف معالج نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا جگر کے امراض سے ہونے والے نقصانات جن میں جگر کا سکڑنا اور جگر کا سرطان شامل ہیں جن سے بچنے کے لئے اپنا طبی معائنہ کراتے رہنا چاہئے جگر نظام ہضم کا سب سے بڑا عضو ہے یہ خون سے تمام نقصان دہ مادوں کو خارک کرنے میں مدد کرتاہے۔انہوںنے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق ملک کے 8سے 9فیصد لوگ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مرض میں مبتلا ہیں جوکہ امراض جگر کا سبب بن رہے ہیں ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہر سال 15سے 20ہزار افراد امراض جگر کے مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوجاتے ہیں جس کی شرح میں ہر سال اضافہ ہورہاہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک جگر کا ٹرانسپلانٹ نہیں ہورہالیکن اس کے لئے گزشتہ کئی سال سے کوششیں جاری ہیں جگر کے سرطان پیدا کرنے والے اہم عناصر میں ہیپاٹائٹس بی،ہیپاٹائٹس سی ،موٹاپا،شراب کا استعمال ،زیابطیس اور دیگر زہریلے مادے شامل ہیںانہوںنے کہا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کا جراثیم پایاجاتاہے مریض کے وزن میں کمی آنا،بھوک نہ لگنا،پیٹ کا پھولنا،متلی،قے،پیٹ میں درد اور دیگر علامات ہوسکتی ہیں جس سے بچائوکے لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) سرکاری محلات میں محصور حکمران غیرمحفوظ عام آدمی کا ڈراوردکھ دردنہیں سمجھ سکتے حکمران اپنے مفادات کی راہ میں آنیوالی ہررکاوٹ کوروندنے کے عادی ہیںعوام کو اسوقت میٹرو بس کی نہیں بلکہ امن اور تحفظ کی اشد ضرورت ہے حکومت محض زبانی جمع خرچ کی بجائے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہارسردار خان شوکت علی بلوچ سابق امیدوار پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا بیشتر سرکاری تعلیمی اداروں کے پاس چار دیواری کو اونچا کرنے کیلئے بھی فنڈزدستیاب نہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت چاردیواری تعمیرکی جارہی ہے،حکومت اگر کالجز اور سکولوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ،عوام کو اسوقت میٹرو بس کی نہیں بلکہ امن اور تحفظ کی اشد ضرورت ہے،پورے صوبے کے ترقیاتی فندز میٹرو منصوبے پر لگا کرحکمرانوں نے عوام کیساتھ سخت زیادتی کی ،آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ نے پوری قوم کو اشکبار کررکھا ہے ،سکولوں میںننھے اورمعصوم بچوں کی حفاظت ریاست کی اہم ذمہ داری ہے،حکمران اپنی شہ خرچیاں کم کرکے عوام کے جان ومال اور آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائے،انہوں نے کہادہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے،فوجی عدالتوں کا قیام درست سمت کی جانب اہم قدم ہے،جو جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کررہی ہیں وہ ملک میں امن نہیں چاہتیں ،عوام ان جماعتوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں۔