پیرمحل کی خبریں 8/2/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ ناقص غیر معیاری اشیاء تیار کرنے وا لے ہوٹل کے خلاف گرینڈ آپریشن 20 ہزارروپے نقد جرمانہ عائد تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ڈاکٹرباہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، فوڈانسپکٹراسحاق شاہ کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی طارق ہوٹل پر چھاپہ مارکر ناقص صفائی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصو ل کرکے وارننگ جاری کی کہ آئندہ حفظان صحت کے اصولوں کے منافی عوام الناس کو ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مقدما ت کا اندراج کروائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) جواں سال تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر جاں بحق تفصیل کے مطابق چک نمبر751گ ب کا رہائشی مظہر ولد ظفر درس سٹاپ کے قریب چلتی ٹریکٹر ٹرالی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا جس کو ریکسیو 1122نے طبی امدا د دی مگر جانبر نہ ہوسکا اپنے خالق حقیقی سے جاملا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیلدا رپیرمحل کا اے سی پیرمحل کی ہدایات پر بی پلاٹ پیرمحل میں رقبہ سرکار پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن اینٹیں اور تعمیراتی سامان قبضہ میں لے لیا تفصیل کے مطابق چوہدری منظر حفیظ تحصیلدا رپیرمحل نے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایات پر بی پلاٹ پیرمحل میں گرینڈآپریشن کرکے قبضہ گروپوں کی طرف سے بی پلاٹ میں سرکاری رقبہ پر ناجائز قبضہ واگذا رکرواتے ہوئے اینٹیں اور تعمیراتی سامان قبضہ میں لے لیا اور وارننگ جاری کہ آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات درج کروائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) کراچی تالاہور موٹروے کی تعمیر چک نمبر319گ ب لنگ روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث راستہ بلاک ہونے پر مکینوں کا احتجاج روڈ کئی گھنٹے بلاک اے سی پیرمحل اور ڈی پی او سیکورٹی انچارج شہباز ورک نے ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے سے مذاکرات کرکے روڈ کلیئر کروائی لنک روڈا ستعمال کرنے کی بجائے متباد ل راستہ استعمال کریں گے تصورحسین ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے کی یقین دہانی تفصیل کے مطابق کراچی تا لاہور موٹروے کی تعمیر کے باعث موٹر وے پر کام کرنے والی گاڑیوں کے رش کے باعث چک نمبر319گ ب لنک روڈ بند رہنے سے مکین سخت پریشانی کا شکار ہے آئے روز کی پریشانی کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں مکین احتجاج کے لیے آگئے جنہوںنے روڈ بلاک کرکے آنے جانے والی ٹریفک کو مکمل طورپر بند کردیا کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اطلاع پاکر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اور ڈی پی او سیکورٹی انچارج شہباز ورک موقع پر پہنچ گئے جنہوںنے تصور حسین ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے کے ساتھ مذاکرات کیے جنہوںنے یقین دہانی کروائی کہ لنک روڈا ستعمال کرنے کی بجائے متبادل روڈ کو استعمال کیا جائے گا مذاکرات کامیاب ہونے پر مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے