پیرمحل کی خبریں 4/10/2016

Hafiz Najib

Hafiz Najib

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او کمالیہ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا تفصیل کے مطابق محرم الحرام کی آمد ہے اس سلسلہ میں پیرمحل میں بھی محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب اورایس ڈی پی او مہر سعید، ایس ایچ او میاں منیر احمد،چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، ایس ڈی او واپڈا راﺅ عابد بشیر، عصمت اللہ خان ، تحصیلدار منظر حفیظ، ممبر سیکورٹی ایڈوائزری کمیٹی میاں اسد حفیظ،سمیت سیکورٹی برانچ کے افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا اسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایام محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ساتھ امن وامان سے منایا جائے گاانہوں نے روٹس سے متعلقہ افسران سے کہاکہ محرام الحرام اور بالخصوص جلوس کے دنوں میں روٹس کے کسی مقام پر کسی قسم کا ملوا پتھر، اینٹیں ریت مٹی وغیرہ نہیں ہو نی چاہیے اور اس کے ساتھ جلوس کے راستے میں جو عارضی کھوکھے یا شاپس قائم ہیں ان کو بھی محرم کے ایام میں کلیئر ہو ناچاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ ) مچھر و ں او ر مکھیو ں کی بہتا ت نے عوام کا جینا محا ل کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطا بق پیرمحل اور گر دو نو ا ح کے دیہا ت میں مچھر و ں او ر مکھیو ں کی بہتا ت نے عوا م کا جینا محا ل کر دیا ہے۔عوا می و سما جی حلقو ں کا محکمہ ہیلتھ کی ٹیمو ں سے مچھر و ں او ر مکھیو ں کے تدا ر ک کے لیے سپر ے کا مطالبہ۔ ادھر دو سر ی طر ف پیرمحل میں غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بھی دھڑ لے سے جا ر ی ہے۔ لو ڈ شیڈ نگ سے کا رو با ری ز ند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے۔ عوا می و سماجی حلقو ں کا حکا م بالاٰ سے لو ڈ شیڈ نگ کے مسئلے کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ ) ۔محرم کا چاند نظر آتے ہی ملک بھر کی طرح پیرمحل میں بھی صف ماتم بچھ گئی،تحصیل بھر کی امام بارگاہوں اور پڑوں پر علم عباس نصب کردیا گیا ،جب کے پہلی محرم الحرام کی مجلس بھی برپا کی گئی تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح تحصیل پیرمحل میں بھی محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی امام بارگاہوں میں صف ماتم بچھ گئیں، تحصیل بھر کی امام بارگاہوں اور پڑوں میں مجلس عزاءمنعقد کی گئیں اور بارگاہ امام حسین میں نذرانئے عقیدت پیش کیا گیا، پیرمحل کے مرکزی امام بارگاہ قصرابی طالب میں بعد نماز مغربین علم عباس کا علم نصب کیا گیا جس کے بعد نوحہ خوانی کرکے نیاز بھی تقسیم کیا گیا۔جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیئے گئے تھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Newborn Baby

Newborn Baby

پیرمحل (میاں اسد حفیظ ) نو مولود بچی زندہ حالت مل گئی پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر ورثاء کی تلاش شروع کر دی تفصیل کے مطابق کمالیہ روڈ پر فاو ¿نڈیشن سکول کے قریب سنگدل ماں نے اپنی چند گھنٹے کی نو مولود بچی کو جھاڑیوں میں پھینک دیا پیرمحل پولیس نے نو مولود بچی کو جھاڑیوں سے زندہ حالت میں اٹھا کر سول ہسپتال منتقل کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق بچی کی حالت تشویشناک ہے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ ) نامعلوم چور سکو ل سے بجلی کے پنکھے لے اڑے بچوں نے گرمی کی وجہ سے درختوں کے نیچے تعلیم حاصل کی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد میں ایک بار پھر چوری کی واردات ہو گئی گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے سکول سے بجلی کے پنکھے چوری کرکے لے گئے جس کی وجہ سکول کی معصوم بچوں نے گرمی میں درختوں کے نیچے تعلیم حاصل کی
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے قبصہ سندھیلیانوالی میں خواتین ڈگری کالج کی منظوری دے دی ہے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے قصبہ سندھیلیانوالی میں ڈگری کالج خواتین کے قیام کی منظوری دے دی ہے واضح رہے کہ پی پی 89کے رکن صوبائی اسمبلی پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا نے قصبہ سندھیلیانوالی میں ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ کیا تھا جسے منظور کرتے ہوئے کالج کے قیام کی منظوری دی گئی ہے توقع ہے کہ آئندہ تعلیمی سال سے اس کا لج میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونگی