پیرمحل کی خبریں 28/7/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) تحصیل فوڈ انسپکٹر کا ڈپٹی ڈی ایچ او پیرمحل کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے حکم پر بیکرز ہوٹل اور فوڈ پراڈکٹ کی دکانوں کی سمپلنگ متعد د ہوٹل سیل متعد کو جرمانے حفظان صحت کے اصولوںکے مطابق پراڈکٹ کو فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کریں گے ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تفصیل کے مطابق تحصیل فوڈ انسپکٹراسحاق شاہ نے ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے حکم پر بیکرز ہوٹل اور فوڈ پراڈکٹ کی دکانوں کی سمپلنگ کرکے متعد دکانوں کو سیل کردیا جبکہ متعد د ہوٹل کو جرمانے عائد کیے اس موقع پر فوڈ پراڈکٹ شوارما ہوٹل مالکان کو ہدایت جاری کی کہ حکومت پنجاب کے مجوز ہ قواعد کے مطابق محکمہ ہیلتھ سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ساڑھے21کروڑر وپے سے تعمیر ہونے والی پیرمحل رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کا بار ش نے پول کھول دیا پانی کا نکاس نہ ہونے کے باعث پانی کے جگہ جگہ بلاک ہونے سے زیر تعمیر سڑک ٹوٹنے کا خدشہ تفصیل کے مطابق ساڑھے21کروڑر وپے سے پیرمحل رجانہ روڈ کارپٹ روڈ زیر تعمیر ہے جس کی تکمیل ماہ جون 2016کو ہونا تھی مگر ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے بااثر ٹھیکیدار نے دوماہ اوپرہونے باعث سڑک کے اردگر د نہ تو پانی کے نکا س کے لیے کھال تعمیر کیا اور نہ ہی لنک روڈ تعمیر کیا جس سے پیرمحل میں ایک گھنٹہ کی مسلسل بارش نے خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی سڑک کی کارکردگی کا پول کھول دیا پانی سڑک کے اوپر جمع ہونے کے باعث کارپٹ روڈ پر ڈالی گئی بجری اور دیگر میٹریل اکھڑنے لگا جب کہ پانی کے نکاس نہ ہونے سے سڑک کے ارد گرد گڑھے پڑنے لگے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے سڑک کی تعمیر میں غفلت اور پانی کے نکاس کے کھال کی جلد سے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) موجودہ حکومت نے تین سالوں میں عوام کو مہنگائی ‘بیروزگاری ‘کرپشن ‘لوٹ مار ‘بدامنی اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ‘عوام ان کے جھوٹے دعوئوں سے تنگ آ چکی ہے ‘حکمرانوں نے پاکستانی قوم کو سخت مایوس کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری احسان ننھا آرے والے راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں کا مشترکہ دسترخوان ہے ۔ تحریک انصاف اس نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے ۔پاکستان کو ایک پڑھی لکھی اور ایماندار قیادت کی اشد ضرورت ہے اور ایماندار قیادت کے انتخاب کی ذمہ داری صرف اور صرف عوام کے کندھے پر ہے ۔انہوںنے کہا تحریک انصاف کی حکومت کے پی کے نے عوام کے درپیش مسائل حل کرنے کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو مالیاتی اختیارات دے کر عوامی حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے تحریک انصاف حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی تحریک انصاف کا کارنامہ ہے مگر پنجاب حکومت نومنتخب کونسلروں کو 8ماہ گذرنے کے باوجود اختیارات نہ دے کر جمہوریت دشمنی کو واضح کررہی ہے کرپشن ‘بے ایمانی ‘اقرباء پروری ‘انتہا پسندی اور دہشت گردی نے اسلام کے نام پر حاصل کیے جانیوالے ملک پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کیلئے خطرات پیدا کر دیئے ہیں ۔ملک جن سنگین حالات سے دوچار ہے اس پر ہر پاکستانی فکر مند ہے ۔ عوام اور قیادت کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں نے پاکستان کو بحرانستان میں تبدیل کر دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) چین پاکستان کا ہمیشہ مثالی دوست رہا چین کی دوستی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ چین صوبہ پنجاب کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، انکے دورہ سے نہ صرف چین اور صوبہ پنجا ب کے تعلقات مضبوط ہوںگے بلکہ پاک چین دوستی بھی ترقی کی نئی جہتوں کو چھوئے گی۔ ان خیالات کا اظہار عبدالشفیق ضلعی چیئرمین بیت المال نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا دورہ چین کے دوران چینی قیادت نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اعلی انتظامی صلاحیتوںکوسراہا ہے جو پنجاب کے عوام کے لئے قابل فخر ہے۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت گڈ گورننس کی اعلی مثالیں قائم کرتے ہوئے میگا اور عوامی فلاحی منصوبوںکی شفاف طریقے سے تیزی سے تکمیل کا تسلسل جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) قائم علی شاہ کی ملک وقوم کیلئے دی جانیوالی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی جمہوری اداروں کی مضبوطی ظاہر کرتی ہے، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن قیادت کی کال پر لبیک کہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز لیبر بیورو کے تحصیل صدر ساجد علی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت سے نظریاتی کارکنوں میں نئی روح داخل ہو گئی ہے، تمام کارکن تیاری کر لیں بلاول بھٹو پنجاب کا طوفانی دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی ملک وقوم کیلئے دی جانیوالی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دیا اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے سچے اور پکے سپاہی ثابت ہوئے۔